QR CodeQR Code

شیر

24 May 2013 14:43

اسلام ٹائمز: جب حمزە اپنے شکار کو اپنے شکنجے میں اس طرح کَس لے کہ اُس کا سانس لینا دوبھر ہو جائے تو اس کیفیت کو "عباس" کہتے ہیں اور جب وہی عباس اپنے شکار کو ٹکڑوں میں بانٹ دے تو اسے "حیدر" کہتے ہیں۔


 تحریر: ڈاکٹر عامر عباس

عربی لغت میں شیر کے لئے بہت سے نام موجود ہیں۔
شیر جب اپنی کچھار میں اپنے پاوں سمیٹ کے بَیٹھا ہو تو اس کیفیت کو "اسد" کہتے ہیں
اور وہی اسد جب اپنی کچھار سے نکل کر چہل قدمی کرنے لگے تو اس کیفیت کو "ضرغام" کہتے ہیں
اور وہی ضرغام چہل قدمی کرتے ہوئے کسی خاص سمت کی جانب دیکھنا شروع کرے تو اس کیفیت کو "غضنفر" کہتے ہیں
اور جب وہی غضنفر دھاڑتے ہوئے اپنی کچھار سے کسی مخصوص سمت میں چل پڑے تو اس کیفیت کو "ضیغم" کہتے ہیں
اور جب وہی ضیغم اپنے شکار پر حملہ آور ہو جائے تو اس کیفیت کو "حمزە" کہتے ہیں
اور جب وہی حمزە اپنے شکار کو اپنے شکنجے میں اس طرح کَس لے کہ اُس کا سانس لینا دوبھر ہو جائے تو اس کیفیت کو "عباس" کہتے ہیں
اور جب وہی عباس اپنے شکار کو ٹکڑوں میں بانٹ دے تو اسے "حیدر" کہتے ہیں
"سَلام ہو بنی ہاشم پر"
مناؤ جشن کہ کعبے میں آرہے ہیں علی
خدا کے گھر کا مقدر جگا رہے ہیں علی
دیوار کعبۂ نے ہنس کر کہا خدا کی قسم
مجھے طواف کے قابل بنا رہے ہیں علی


خبر کا کوڈ: 267056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/fori_news/267056/شیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org