QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں بارشوں کی تباہ کاریاں

20 Aug 2022 00:51

ایک مرتبہ پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے، جس کے نتیجے میں عوام اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بارش کو کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ڈیرہ شہر اور گردونواح کے محلے جھیل کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایک مرتبہ پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے، جس کے نتیجے میں عوام اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بارش کو کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ڈیرہ شہر اور گردونواح کے محلے جھیل کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔ تحصیل درابن کلان میں سیلابی ریلے نے علاقے میں کافی تباہی مچائی ہے، عوام اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ تحصیل پروا کے جھوک امین میں بھی سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ تحصیل درازندہ کی یونین کونسل کڑی شموزئی میں بھی بارش اور پہاڑ سے آنے والے سیلابی ریلوں  نے بہت نقصان کیا ہے، جس سے یونین کونسل کڑی شموزئی کے علاقہ گڑوالی اور قریبی دیہات زیر آب آ گئےہیں۔


خبر کا کوڈ: 1010044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1010044/1/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-بارشوں-کی-تباہ-کاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org