QR CodeQR Code

پشاور، پی ٹی آئی کا علماء و مشائخ کنونشن

29 Sep 2022 21:59

کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے بھی شرکت کی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، مجلس علمائے شیعہ کے صوبائی نائب صدر علامہ سید عبد الحسین الحسینی، سابق صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ وحید عباس کاظمی شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں علماء و مشائخ کنونشن منعقد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم عمران خان تھے، کنونشن میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مشائخ اور مذہبی شخصیات سمیت وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، سابق گورنر کے پی شاہ فرمان، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے شرکت کی۔ اس کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے بھی شرکت کی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، مجلس علمائے شیعہ کے صوبائی نائب صدر علامہ سید عبد الحسین الحسینی، سابق صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ وحید عباس کاظمی، علامہ ارشاد علی، علامہ سید وقار حسین، علامہ سید اظہر حسین اور صوبائی رہنماء نوروز علی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 1016811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1016811/1/پشاور-پی-ٹی-ا-ئی-کا-علماء-مشائخ-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org