QR CodeQR Code

بغداد، ایرانی سفارتخانے کیجانب سے دعوت افطار

30 Mar 2023 07:17

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "محمد کاظم آلصادق" نے سعودی عرب کے سفیر "عبدالعزیز الشمری" سمیت دیگر اسلامی ممالک کے سفراء کو افطار کی دعوت دی۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب سعودی عرب کے سفیر نے بغداد میں ایران کے سفارت خانے میں افطار کی ضیافت میں شرکت کی۔ بغداد میں دعوت افطار کی یہ محفل ایرانی سفارت خانے کی جانب سے سجائی گئی تھی۔ اس دعوت میں سعودی سفیر کی موجودگی قابل ذکر نکات کی جانب متوجہ کر رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "محمد کاظم آلصادق" نے سعودی عرب کے سفیر "عبدالعزیز الشمری" سمیت دیگر اسلامی ممالک کے سفراء کو افطار کی دعوت دی۔ عبدالعزیز الشمری نے اس دعوت کا مثبت جواب دیا اور اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس برادرانہ عشایئے میں عراق میں تعینات شامی سفیر بھی موجود تھے۔ اس دعوت میں سعودی عرب اور ایران کے سفراء نے مشترکہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 1049502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1049502/1/بغداد-ایرانی-سفارتخانے-کیجانب-سے-دعوت-افطار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org