QR CodeQR Code

پاراچنار، سانحہ تری منگل کیخلاف احتجاج

28 May 2023 23:55

شہید اساتذہ کی یاد میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ظالم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔


پاراچنار کے علاقہ تری منگل میں اساتذہ سمیت سات بیگناہ افراد کے بیہمانہ قتل کے ذمہ داران کی تاحال عدم گرفتاری پر بچے سڑکوں پر نکل آئے، کرم کے سرحدی علاقہ پیواڑ میں ننھے بچوں اور بچیوں نے احتجاج کیا، بچوں نے فلک شگاف نعرے لگائے اور شہادت کو سعادت قرار دیا۔ اس کے علاوہ شہید اساتذہ کی یاد میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ظالم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1060670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1060670/1/پاراچنار-سانحہ-تری-منگل-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org