QR CodeQR Code

مستقبل قریب میں ایران ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کی نمائش کرے گا

تہران، جنرل امیر علی حاجی زادہ کی یونیورسٹی آف سائنس آمد

30 May 2023 02:42

طلباء سے گفتگو میں انقلابی گارڈز کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران نے ہائپر سپر سونک میزائل کا تجربہ کر لیا ہے اور جلد ہی اسے نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی گارڈز کے ایرو اسپیس ونگ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے گزشتہ شام تہران میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے طلباء سے گفتگو کی اور مختلف سوالات کے جوابات دئے۔ انہوں نے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ مستقبل قریب میں ایران ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کی نمائش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہائپر سپر سونک میزائل کا تجربہ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اسے نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ یہ جدید میزائل دنیا کے تمام میزائل ڈیفنس سسٹم کو پچھاڑ کے رکھ دے گا۔ یہ میزائل دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بناتا ہے اور میزائل کی دنیا میں یہ ایک انقلابی ایجاد ہے۔ اس ہائپر سونک میزائل کی رفتار تقریباً 12 سے 13 ماخ تک ہے اور یہ میزائل خلاء و فضاء میں اپنے جوہر دکھا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1060896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1060896/1/تہران-جنرل-امیر-علی-حاجی-زادہ-کی-یونیورسٹی-آف-سائنس-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org