QR CodeQR Code

لاہور میں کمسن بچوں کی یکجہتی فلسطین ریلی

27 Oct 2023 16:49

ریلی کے شرکاء بچوں سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلم اُمہ اور مسلم فوجوں کی ذمہ داری ہے کہ غزہ کو بچانے کیلئے آگے بڑھیں، بیانات یا قراردادیں پاس کرنے سے اسرائیلی ٹینکوں یا توپوں کے گولوں کا رخ نہیں موڑ سکتے، اگر غیرت ہے تو چوہتر لاکھ افواج سے یہی تقاضا کرتے ہیں، امریکہ برطانیہ جاپان اگر اسرائیلی ریاست میں آگے بڑھ سکتے تو پاکستانی فوج کیوں آگے نہیں بڑھ سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام  لاہور میں مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بچوں نے "یکجہتی فلسطین ریلی" نکالی۔ ریلی میں سکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء بچوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ان بچوں نے فلسطینیوں کو پیغام دیا کہ کس طرح وہ فلسطینی بچوں کیساتھ ہیں،بیس دن ہو گئے چھ ہزار سے زائد بم غزہ پر گرائے گئے، بمباری سے بچوں کے بستے، پانی کی بوتلیں، اور ان کے والدین کو خون میں نہلایا گیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دہشتگردی پر دنیا سو رہی ہے، اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں، اس لئے سو رہی کیونکہ فلسطینی مسلمان ہیں، مسلمانوں کا خون بہانا گھروں کو جلانا اور کھلونوں کو جلانا ظالم اسرائیل جائز سمجھ رہے ہیں، دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے امریکہ نے اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1091503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1091503/1/لاہور-میں-کمسن-بچوں-کی-یکجہتی-فلسطین-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org