QR CodeQR Code

پاراچنار میں امن مارچ

17 Nov 2023 18:38

اس موقع پر مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مین شاہراہ کو مسافروں کیلئے محفوظ بنانے، قتل و غارت گری اور دہشتگردی کے خاتمے اور تھری جی، فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے نعرے درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں تھری جی، فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی اور مین شاہراہ عام آمدورفت کیلئے کھولنے کے لئے پاراچنار میں امن مارچ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عوام بالخصوص نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مین شاہراہ کو مسافروں کیلئے محفوظ بنانے، قتل و غارت گری اور دہشتگردی کے خاتمے اور تھری جی، فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے نعرے درج تھے۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنماوں نے کہا کہ پاراچنار کے عوام حکومت سے صرف امن کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہمیں امن چاہئے، ہم اپنے بچوں کا تحفظ چاہتے ہیں، ہم بنیادی سہولیات چاہتے ہیں، یہ ہمارا حق ہے۔


خبر کا کوڈ: 1096324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1096324/1/پاراچنار-میں-امن-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org