QR CodeQR Code

سکردو، اسلامی تحریک کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس

29 Nov 2023 18:44

اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام گندم کی سبسڈی کے معاملے پر منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں یکم دسمبر کو پورے بلتستان میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام ٹارگٹڈ سبسڈی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس سکردو میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں کل جماعتی اتحاد کی کوآرڈییشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر غلام حسین اطہر، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی، اسلامی تحریک بلتستان کے چیف آرگنائزر شیخ رضا بہشتی، شیخ احمد حسین ترابی، انجمن امامیہ کے شیخ زاہد حسین زاہدی، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نجف علی، محمد علی دلشاد، ڈسٹرکٹ بار ایسوس ایشن کے صدر محمد علی مرغوب، آصف ناجی ایڈووکیٹ، تحریک انصاف کے رہنما یوسف نمبردار، تقی اخوند زادہ، انجمن اہل سنت کے ریاض غازی، سرکردہ گمبہ سکردو کے اخوند فرمان، اسلامی تحریک کھرمنگ کے آغا اکبر شاہ، تحریک پاسداران کے صدر وزیر حسنین سمیت بلتستان سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی، مزہبی، قومی تاجر تنظیموں، مذہبی انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 


خبر کا کوڈ: 1099069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1099069/1/سکردو-اسلامی-تحریک-کے-زیر-اہتمام-آل-پارٹیز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org