QR CodeQR Code

صیہونی کالونی پر حزب‌ الله کے حملے کے مناظر

22 Dec 2023 21:18

عبرانی میڈیا میں آنے والی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ مقاومت کے اس حملے میں قریبی عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں "المنارہ" کے علاقے میں ایک صیہونی کالونی کو نشانہ بنانے کی خبر دی۔ جس کے کچھ ہی دیر بعد عبرانی میڈیا نے اس حملے سے ہونے والے نقصان کی تصاویر جاری کیں۔ اس حوالے سے لبنان کی مقاومت اسلامی نے بتایا کہ آج دوپہر مقامی وقت 14:30 کے مطابق المنارہ کے اطراف میں صیہونی فوجیوں کی ایک ٹولی اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ جب کہ صیہونی میڈیا میں آنے والی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ مقاومت کے اس حملے میں قریبی عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔ بعد ازاں لبنان کی مقاومت اسلامی نے اپنے دیگر پیغامات میں بتایا کہ انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں "ایون مناخم" میں بھی صیہونی دشمن کے فوجیوں پر حملہ کیا۔ جب کہ "المطلہ" کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے پیدل دستے پر میزائل بھی داغے۔


خبر کا کوڈ: 1104150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1104150/1/صیہونی-کالونی-پر-حزب-الله-کے-حملے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org