QR CodeQR Code

جی بی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کا گرینڈ جرگہ (2)

22 Dec 2023 22:46

سرکاری بیان کے مطابق وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد نے شرکاء اجلاس کو گندم سبسڈی کے تاریخی پس منظر اور مختلف ادوار حکومت میں اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت گندم ایشو کے پائیدار حل کیلئے ممبران اسمبلی، گرینڈ جرگہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد نے شرکاء اجلاس کو گندم سبسڈی کے تاریخی پس منظر اور مختلف ادوار حکومت میں اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ملکی سطح پر گندم کی پیداوار میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ کی بنیاد پر عوام پر کم سے کم بوجھ منتقل کرتے ہوئے قیمتوں میں مناسب اضافے کے ذریعے متوقع گندم بحران سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا۔ 


خبر کا کوڈ: 1104166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1104166/1/جی-بی-حکومت-اور-عوامی-ایکشن-کمیٹی-کا-گرینڈ-جرگہ-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org