QR CodeQR Code

تہران، شہید سید رضی موسوی کے پیکر کا آخری دیدار

28 Dec 2023 17:00

رہبر معظم انقلاب نے شہید کے لواحقین کو حوصلہ دیتے ہوئے سید رضی موسوی کی انتھک جدوجہد کو سراہا۔ رہبر کبیر نے فرمایا کہ پروردگار اُنہیں اوصیاء و الیاء الہی کے ساتھ محشور فرمائے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شام تہران کے معراج شہداء اسکوائر میں بریگیڈئیر شہید "سید رضی موسوی" کے پیکر کو لایا گیا جہاں عوام کی کثیر تعداد نے شہید کا آخری دیدار کیا۔ اس موقع پر شہید کے لواحقین بھی موجود تھے۔ جس کے بعد آج صبح رہبر مسلمین جہان آیت اللہ "سید علی خامنہ ای" نے شہید کی نماز جنازہ ادا کی۔ نماز جنازہ کے بعد وہاں پر موجود افراد نے شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ نماز جنازہ میں سپاہ پاسدان انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل "حسین سلامی" اور قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل "اسماعیل قاآنی" بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رہبر معظم نے شہید کے لواحقین کو حوصلہ دیتے ہوئے سید رضی موسوی کی انتھک جدوجہد کو سراہا۔ رہبر کبیر نے فرمایا کہ پروردگار اُنہیں اوصیاء و الیاء الہی کے ساتھ محشور فرمائے۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو سپرد خاک کرنے کے لئے امام حسین ع چوک سے شہداء اسکوائر تک عسکری شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔


خبر کا کوڈ: 1105494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1105494/1/تہران-شہید-سید-رضی-موسوی-کے-پیکر-کا-آخری-دیدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org