QR CodeQR Code

انٹرنیشنل کورٹ میں غزہ نسل کشی کی تحقیقات کے مناظر

11 Jan 2024 23:55

اپنے ایک بیان میں جنوبی افریقہ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ قوانین اور بدلتی پالیسیوں پر تشویش میں مبتلا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی عدالت نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت پر آج پہلی سماعت کی۔ یہ سماعت گرینویچ کے مقامی وقت 9:00 بجے شروع ہوئی۔ اس عدالت میں جنوبی افریقہ کے نمائندے نے کہا کہ صیہونی رژیم غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ پالیسیاں لاگو کئے ہوئے ہے۔ اسرائیل نے 1948ء سے فلسطینی عوام کو منظم طور پر بے گھر اور منتشر کیا۔ اسرائیل نے جان بوجھ کر فلسطینیوں کے حق خودارادیت کو دبائے رکھا۔ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ قوانین اور بدلتی پالیسیوں پر تشویش میں مبتلا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1108510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1108510/1/انٹرنیشنل-کورٹ-میں-غزہ-نسل-کشی-کی-تحقیقات-کے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org