QR CodeQR Code

لاہور، یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی

21 Jan 2024 18:57

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں اور غزہ میں جاری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دو ریاستی حل کی بات کرنے والے ملک دشمن اور فلسطین دشمن عناصر ہیں عوام ایسے ملک دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور بڈیز سائیکل کلب کے زیراہتمام لاہور میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سخت ترین سردی اور دھند کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی میں بچوں اور نوجوانوں سمیت خواتین بھی شریک  تھیں۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور بڈیز سائیکل کلب کے تنویر خان اور سارہ حبیب نے کی۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی میں سیکڑوں سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا ظہیر کربلائی، جماعت اسلامی لاہور کے رہنما احمد سلمان سمیت سول سوسائٹی سے سارہ حبیب، رانا کاظم، ارشاد ناصر اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے ترجمان عثمان محی الدین شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1110646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1110646/1/لاہور-یکجہتی-فلسطین-سائیکل-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org