QR CodeQR Code

پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کی انتخابی مہم

29 Jan 2024 17:29

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 96 سے سید نجات حسین اور این اے 37 سے انجینئیر حمید حسین الیکشن لڑیں گے، ان دونوں امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پاکستان کے سرحدی علاقہ پاراچنار میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین نے بھی اپنے دو امیدواروں کو خیمہ کے انتخابی نشان پر میدان میں اتارا ہے، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 96 سے سید نجات حسین اور این اے 37 سے انجینئیر حمید حسین الیکشن لڑیں گے، ان دونوں امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انتخابی مہم کے دوران دونوں امیدواروں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کیا، اس موقع پر مزکورہ امیدواروں سمیت پارٹی رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1112379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1112379/1/پاراچنار-ایم-ڈبلیو-کے-امیدواروں-کی-انتخابی-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org