QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں برفباری

5 Feb 2024 11:46

پہاڑوں پر موسم سرما کے دوران ہونے والی برفباری موسم گرما میں آبپاشی کے کام آتی ہے۔ رواں سال سرما کے دوران گلگت بلتستان میں موسم خشک رہا۔


اسلام ٹائمز۔ خشک سالی کے خطرے سے دو چار گلگت بلتستان میں برفباری سے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔ زیریں علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جو تین روز تک جاری رہی۔ جی بی کے بالائی علاقوں میں ایک فٹ جبکہ زیریں علاقوں میں پانچ انچ تک برفباری ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم سرما کے دوران برفباری نہ ہوئی تو گرمیوں میں آبپاشی کیلئے پانی کی شدید قلت پیدا ہو جاتی ہے۔ پہاڑوں پر موسم سرما کے دوران ہونے والی برفباری موسم گرما میں آبپاشی کے کام آتی ہے۔ رواں سال سرما کے دوران گلگت بلتستان میں موسم خشک رہا۔


خبر کا کوڈ: 1114022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1114022/1/گلگت-بلتستان-میں-برفباری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org