QR CodeQR Code

بہاولپور، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ڈویژنل کنونشن

22 Apr 2024 15:07

کنونشن میں سابق مرکزی سیکرٹری تعلیم حیدر صفدر، سابق ڈویژنل صدر رضا عباس سمیت دیگر سینیئر و تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی اور نوجوانوں سے خطاب کیا۔ کنونشن کے اختتام پر فہیم عباس کو دو سال کیلئے جے ایس او پاکستان بہاولپور ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، جے ایس او بہاولپور کا ڈویژنل کنونشن نامزد مرکزی تعلیم سیکرٹری جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محمد ہادی کی زیرصدارت منعقد ہوا، کنونشن میں سابق مرکزی تعلیم سیکرٹری حیدر صفدر، سابق ڈویژنل صدر رضا عباس سمیت دیگر سینیئر و تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی اور جوانوں سے خطاب کیا۔ کنونشن کے اختتام پر فہیم عباس کو دو سال کے لیے جے ایس او پاکستان بہاولپور ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب ڈویژنل صدر فہیم عباس سے نامزد مرکزی تعلیم سیکرٹری جے ایس او پاکستان محمد ہادی نے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 1130336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1130336/1/بہاولپور-جعفریہ-اسٹوڈنٹس-آرگنائزیشن-کا-ڈویژنل-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org