QR CodeQR Code

سانحہ کوہستان، ملتان میں احتجاج

3 Mar 2012 13:09

اسلام ٹائمز: ایس یو سی اور جے ایس او کے زیراہتمام ملتان میں اجتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں وطن عزیز میں اہل تشیع کیخلاف جاری دہشتگردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ملتان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام چوک نواں شہر ملتان میں سانحہ کوہستان، پاراچنار، خانپور، علّامہ حافظ سیّد ثقلین نقوی کی بہیمانہ شہادت اور ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین نے ملتان کے مرکزی چوک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور دھرنا دیا، جبکہ علمائے کرام نے احتجاجی ریلی سے خطاب بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 142459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/142459/1/سانحہ-کوہستان-ملتان-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org