QR CodeQR Code

جی ایم جے دمشق میں1

24 Mar 2012 17:44

اسلام ٹائمز: بلاد شام میں ایک عظیم مقصد کے لئے پہنچنا بہت بڑی سعاد ت ہے۔ شام کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے مسئلہ فلسطین اور فلسطین کے مظلوم عوام کا پہلے دن سے عملی طور پر ساتھ دیا۔ دمشق ائیرپورٹ پرفلسطینی رہنما ڈاکٹر خالد عبدالمجید، ڈاکٹر نور یوزنگ، ڈاکٹر حالہ اسعد، صابر کربلائی اور دیگر کی میڈیا سے بات چیت۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مارچ برائے آزادئ القدس (گلوبل مارچ ٹو یروشلم)میں شامل پاکستان، افغانستان، ایران، بحرین اور لبنان سمیت دیگر ممالک کے مندوبین، علامہ السید عقیل انجم، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ خطیب مصطفائی، علامہ میر عبدالقدوس ساسولی اور صابر کربلائی کی قیادت میں ایک ہفتے ایران میں قیام کے بعد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جھنڈے تلے آج دوپہر دمشق پہنچے۔ دمشق پہنچنے پر یہاں موجود القدس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور دیگر مختلف تنظیموں کے اکابرین نے کارواں کا زبردست استقبال کیا۔ دمشق ائیرپورٹ کے لاؤنج سے بیرونی دروازے تک اراکین کارواں نعرہ تکبیر اللہ اکبر، الاقصیٰ الاقصیٰ حقنا حقنا اور دیگر نعرے بلند کر رہے تھے۔ ائیرپورٹ سے باہر جب اراکین کاروان پاکستان، فلسطین اور دیگر ممالک کے جھنڈوں کے ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے بینر کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے ائیرپورٹ سے باہر آرہے تھے تو شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی ان کا والہانہ استقبال کیا۔


خبر کا کوڈ: 147869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/147869/1/جی-ایم-جے-دمشق-میں1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org