QR CodeQR Code

دہشتگردی مردہ باد2

12 Apr 2012 23:30

اسلام ٹائمز:ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے کل جمعہ تک مطالبات تسلیم نہ کیے تو نماز جمعہ میں اہم اعلانات کیے جائیں گے اور اسلام آباد کی طرف امن مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی طرف سے کراچی، کوئٹہ، پارا چنار اور چلاس میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ، گلگت بلتستان میں بدامنی اور مسلسل کرفیو کے نفاذ کے خلاف مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری G.6/2 اسلام آباد سے خواتین اور بچوں کی ایک کفن پوش ریلی نکالی گئی، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، جامعة الزہرا اسلام آباد، جامعہ معصومہ بارہ کہو، جامعہ ام کلثوم راولپنڈی، مدرسہ معارف اسلامیہ شکریال، مرکزی ماتمی دستہ اسلام آباد، انجمن فدایان حسینی بلتستانی اسلام آباد، انجمن دعائے زہرا اسلام آباد، مرکزی ماتمی دستہ غلامان بتول اسلام آباد، پاک حیدری سکاؤٹس اسلام آباد، انجمن ذوالفقار حیدری، انجمن وفائے عباس سمیت دیگر ملی تنظیموں سے وابستہ ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی، شرکائے ریلی نے قومی پرچموں کے علاوہ سیاہ جھنڈے اور بڑے بڑے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے، اس دوران اسلام آباد کی فضائیں لبیک یا حسین ع، لبیک یا زہرا س، لبیک یا زینب س اور پاکستان بنایا تھا کے فلک شگاف نعرے بلند ہوتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 152775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/152775/1/دہشتگردی-مردہ-باد2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org