QR CodeQR Code

ہزارہ کا مظاہرہ

2 May 2012 18:14

اسلام ٹمز: کوئٹہ سے ہزارہ قبیلے کے افراد نے لاہور پریس کلب کے باہر ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مقامی این جی او انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ سیکولر اسٹڈیز کے تعاون سے احتجاج کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مظاہرین کے رہنماء کا اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ 2000ء کے بعد سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں ان 12 سالوں میں 700 ہزارہ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ 95 فیصد شرح خواندگی ہزارہ قبیلے میں ہے اور زیادہ تر لوگ کاروباری یا نوکری پیشہ ہیں۔ لیکن ظالموں نے ہزارہ قوم کے نوجوانوں، بچوں اور عورتوں کو بلا دریغ قتل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ایجنسیوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 158297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/158297/1/ہزارہ-کا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org