QR CodeQR Code

محسن پاکستان

4 May 2012 07:38

اسلام ٹائمز: پنجاب یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ایٹمی سائنسدان نے ییلوکیب سکیم کو ناکام قرار دیتے ہوئے نواز شریف اور شہباز شریف سے لیپ ٹاپ سکیم کی بجائے سکولوں میں کمپیوٹرز فراہم کرنے پر زور دیا۔


اسلام ٹائم۔ قومی ہیرو ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان پنجاب یونیورسٹی لاہور میں خصوصی خطاب کرنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ لیبارٹری میں صرف تین ہزار روپے تنخواہ سے کام کا آغاز کیا، اس وقت کے وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے تمام صورتحال معلوم ہونے کے بعد اس پر ایکشن لیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، جرمن اور ہالینڈ نے ملکر بیس سال میں ایٹم بم بنایا مگر پاکستان نے صرف دو سالوں میں ایٹم بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی پاکستان سے پنگا نہیں لے گا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے نشانہ پر بھارت کے تمام شہر ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 158778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/158778/1/محسن-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org