QR CodeQR Code

جشن فاطمہ ؑ

22 May 2012 03:45

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم کراچی شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیدہ فاطمہ زہرا ( س ) کی زندگی کے اصولوں کو اجاگر کرکے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ان اصولوں پر عمل کرکے ہی مسلم خواتین فلاح حاصل کرسکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے المحسن ہال میں منعقدہ جشن فاطمہ الزہرا ( سلام اللہ علیہا ) کے اجتماع میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امین شہیدی، خانم طیبہ اعجاز ( اسلام آباد )، خانم طاہرہ فاضلی، خانم عذرا عمار اور ایران سے آئی ہوئیں ممتاز اسکالر خانم عبدالٰہی نے کہا کہ جو لوگ اپنے آپ کو اسلام سے وابستہ رکھے ہوئے ہیں ان کی ہدایت اور رہنمائی کا منبع قرآن کریم اور سنت رسول اکرم ص ہے اور یہ مسلمانوں کا مسلّمہ و متفقہ عقیدہ ہے کہ قرآنی احکام کے مطابق پیغمبر گرامیؐ کی ذات مبارک عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے جبکہ پیغمبر اکرم ص کی اپنی ہدایت اور رہنمائی کے مطابق خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا س کی ذات ہے۔


خبر کا کوڈ: 164140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/164140/1/جشن-فاطمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org