QR CodeQR Code

امام خمینی سیمینار

31 May 2012 10:48

اسلام ٹائمز: امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور خانہ فرہنگ کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں سیمینار بعنوان "امام خمینی نہضت بیداری اسلامی کے احیا گر منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب کے گورنر اور صوبہ فارس کے گورنر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی رہ کی برسی کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور ایرانی صوبہ فارس کے گورنر حسین صادق عابدین خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر، مرکز اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ احمد علی قصوری، تحریک حسینیہ کے چیئرمین علامہ محمد حسین اکبر، تحریک منہاج القرآن کے رہنما علی اکبر الازہری، ڈاکٹر عباس فاموری، علامہ حسن رضا غدیری اور دیگر رہنماوں نے امام خمینی رہ کی سیاسی تحریک اور انقلاب اسلامی ایران کی خدمات اور اثرات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 167052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/167052/1/امام-خمینی-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org