QR CodeQR Code

ایک سچائی

1 Jun 2012 22:38

اسلام ٹائمز: امام خمینی رہ عصر حاضر میں قوت ایمان کے ایک مظہر کا نام ہے۔ اللہ، رسول اور قرآن پر ایمان، وہی ایمان جو دل کی دنیا بدل دیتا ہے اور جب دل کی دنیا بدلتی ہے تو ”مومن“ ایک دنیا کو بدلنے کی توانائی حاصل کر لیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلمان جو ایمان کی فضا سے گزر کر عشق و عرفان کی فضا سے آشنا ہوتا ہے تو کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے۔ اسلام اور ایمان معجزے دکھاتا ہے۔ ماضی میں بھی دکھاتا رہا ہے اور آج بھی دکھا رہا ہے۔ سچ ہے ماضی میں ایسے پیکر زیادہ ڈھلتے دکھائی دیتے تھے لیکن گیتی ایمان بانجھ نہیں ہو گئی، اب بھی اعلٰی درجے کے باایمان سپوت عرصہ ظہور میں قدم رکھتے ہیں۔ پیک وحی کے پیغام کی صداقت انہی سپوتوں کے وجود سے تصدیق اور پایہ ثبوت کو پہنچتی ہے۔
امام خمینی رہ کو دنیا زیادہ تر ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی، اولین رہبر اور مرشد اول کے عنوان سے جانتی ہے۔ یہ عنوان بھی درست ہے، لیکن عرفان خمینی کے لیے نہایت ناکافی ہے۔ امام سید روح اللہ الموسوی الخمینی کو جاننے پہچاننے کے لیے کچھ کوشش کی ضرورت ہے۔

استاد مرتضیٰ مطہری اپنے استاد مہربان و دل کشاد سے ملاقات کے بعد واپس آئے تو لوگوں کے سوالات کی بوچھاڑ تھی۔ ایک جواب میں کہنے لگے، ”میں اس سے مل کر آیا ہوں کہ وہ جو کچھ کہتا ہے اس پر ایمان رکھتا ہے۔“ واقعاً ”خمینی“ کی جگہ ”ایمان کی قوت کا ایک مظہر“ لکھ دیا جائے تو صد در صد درست ہوگا۔ ”خمینی“ عصر حاضر میں قوت ایمان کے ایک مظہر کا نام ہے۔ اللہ، رسول اور قرآن پر ایمان، وہی ایمان جو دل کی دنیا بدل دیتا ہے اور جب دل کی دنیا بدلتی ہے تو ”مومن“ ایک دنیا کو بدلنے کی توانائی حاصل کر لیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 167442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/167442/1/ایک-سچائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org