QR CodeQR Code

فرعونوں کا انجام

8 Jun 2012 23:42

اسلام ٹائمز: فرعونوں کی سرزمین مصر کے ظالم و جابر ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور اس کے راستے پر چلنے والے دیگر عرب ڈکٹیٹرز کے انجام کے حوالے سے عبرت آموز تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اس بارے میں کوئی دو رائے نہیں کہ ظالموں اور اپنے آپ کو ناخدا سمجھنے والے فرعونوں کا انجام ذلت و بربادی ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ آئین خداوندی ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے یا دوسرے لفظوں میں اللہ کے یہاں دیر ہے لیکن اندھیر نہیں۔ ایسا ہی عرب ممالک میں مسلط ڈکٹیڑز اور اپنے آپ کو ناخدا سمجھنے والوں کے ساتھ ہو رہا ہے اور یکے بعد دیگرے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ کسی کو عوامی تحریک و بیداری کی لہر لے اڑی تو کوئی ظالم ظالم سے ٹکرا کر تباہ و برباد ہوتا گیا۔ حال ہی میں مصر کی ایک خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر حسنی مبارک کو موت کی بجائے کم سزاء دینے پر مصر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں حسنی مبارک کو سزائے موت نہ دینے کے فیصلے کے خلاف عوام نے التحریر اسکوائر پر مظاہرہ کیا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ججوں کے اس کمزور فیصلے کے نتیجے میں حسنی مبارک کی اپیل خارج ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 169352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/169352/1/فرعونوں-کا-انجام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org