QR CodeQR Code

انتخابی جلسہ

10 Jun 2012 21:38

اسلام ٹائمز: انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے باعث آج پاکستان کے ہر مزدور کا گھر شام کو شام غریباں کا منظر پیش کر رہا ہو تا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترنول میں جماعت اسلامی نے مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور پانی کی بندش کے خلاف عظیم الشان جلسہ منعقد کیا، جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خظاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے باعث آج پاکستان کے ہر مزدور کا گھر شام کو شام غریباں کا منظر پیش کر رہا ہو تا ہے۔ تنخواہ لینے کا دن خوشی کی بجائے غم کا دن ہوتا ہے جس دن غریب مسائل اور پریشانیوں کی عفریت کے سامنے شدتِ غم سے نڈھال ہوا ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 170012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/170012/1/انتخابی-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org