QR CodeQR Code

ولایت فقیہ

16 Jul 2012 21:31

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر مطہری فکری و ثقافتی مرکز کی جانب سے جڈی بل سرینگر میں ولایت فقہہ کانفرنس اور کتب بینی انعامی مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر مطہری فکری و ثقافتی مرکز کی جانب سے جڈی بل سرینگر میں ولایت فقہہ کانفرنس اور کتب بینی انعامی مقابلہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایک ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی، کانفرنس کے پہلے مرحلے میں کتب بینی انعامی مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں تیس بچوں کو انعامات دیئے گئے اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی بچی کو لیپ ٹاپ سے نوازا گیا، ولایت فقہہ کانفرنس سے جن علماء کرام نے خطاب کیا ان میں علامہ سید محمد ذکی باقری ہند مقیم کنیڈا، سید محمد قاضی عسکری پرنسپل جامعہ اہل بیت (ع) نئی دہلی، سید محمد تقی دہلی، غلام حسین متو کشمیر اور مولانا محمد تقی موسوی قابل ذکر ہیں، کانفرنس میں علماء کرام نے ولایت فقہہ کی اہمیت و ضرورت پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا کو ایک اسلامی حکومت کی بے حد ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کے تمام تر مسائل و مشکلات اس کے زیر سائے حل ہوسکیں۔


خبر کا کوڈ: 179449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/179449/1/ولایت-فقیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org