QR CodeQR Code

یوم القدس تیاری

28 Jul 2012 20:37

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے مشترکہ اجلاس میں یوم القدس کے موقع پر تاریخی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کا مشترکہ اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ اقتدار حسین نقوی کے زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان برادر جواد حیدرسمیت ذیلی نظارت کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس بار یوم القدس کے موقع پر آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر اس کی میزبانی کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم القدس کے موقع پر ملتان میں تاریخی ریلی نکالی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 182967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/182967/1/یوم-القدس-تیاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org