QR CodeQR Code

ولایت فقیہ

13 Sep 2012 23:26

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر کے علاقہ کرگل میں عظیم الشان ولایت فقیہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے علاقہ کرگل میں بعثت اسلامک میڈیا سنٹر کرگل اور مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر کے زیر اہتمام ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کے علاوہ علامہ محمد قاضی عسکری، علامہ داود صالحی اور مولانا غلام حسین متو نے شرکت کی، کانفرنس میں علماء کرام نے ولایت فقیہ کی اہمیت و ضرورت پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا کو ایک اسلامی حکومت کی بے حد ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کے تمام تر مسائل و مشکلات اس کے زیر سائے حل ہوسکیں۔ علامہ داود صالحی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ انبیاء (ع) کی ولایت کا تسلسل ہے، انہوں نے کہا کہ آج ظلم، قتل و غارت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مظلومین کی کوئی قیادت اور کوئی رہنمائی نہیں ہے، ظلم سے نجات ہمیں اسی صورت میں ملے گی کہ جب امت کے پاس کوئی رہبر و قائد ہو، انہوں نے کہا کہ استعمار و استکبار بھی یہی چاہتا ہے کہ امت بغیر کسی قائد کے ہو۔


خبر کا کوڈ: 195033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/195033/1/ولایت-فقیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org