QR CodeQR Code

احتجاجی ریلی

18 Sep 2012 17:36

اسلام ٹائمز: وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ریلی میں موجود طلباء، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز نے امریکہ مردہ باد اور گستاخ رسول (ص) کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا، سر تن جدا کے نعرے لگائے۔ ریلی پاکستان انسی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال سے شروع ہو کر مین شاہراہ پر آئی اور شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پولی کلینک، پمز اور نرم کے پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز نے پمز ہسپتال سے شاندار تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی۔ تینوں ہسپتالوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی، پاکستان نرسنگ ایسوسی ایشن (پی این اے) اور کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی کے اشتراک سے نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف شاندار ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کا آغاز پاکستان انسی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال سے کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے بینز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم افراد کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور اس ناپاک جسارت کے خلاف احتجاج کیا۔


خبر کا کوڈ: 196501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/196501/1/احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org