QR CodeQR Code

خواتین احتجاج

23 Sep 2012 23:24

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاہور کے زیراہتمام توہین رسالت و گستاخانہ فلم کے خلاف لبیک یارسول اللہ (ص) ریلی گورنر ہاؤس تا پریس کلب نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ کنیزان حضرت فاطمہ الزہرا کا آج سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام پر جب بھی مشکل وقت آن پہنچا تو ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں کردار زینبی (ع) ادا کرنے کے لئے سٹرکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے فرسودہ نظام سے اظہار نفرت کر کے آج ہماری خواتین نے بتا دیا کہ ہم مغرب پرستوں کے عزائم کے سامنے آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
ریلی سے خانم لبنیٰ زیدی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے یوم عشق رسول اللہ (ص) پر شرپسندوں کی کارروائیوں کی مذمت کی اور شہید ناموس رسالت علی رضا نقوی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ محمد عربی (ص) کے غلاموں کی سرزمین پر انہی کو حکمرانی کا حق ہے، اگر انصاف نہ ملا تو وزیراعلی ٰ سندھ کے دفاتر کا گھیراؤ سمیت ملک گیر احتجاجی سلسلے دوبارہ شروع ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 197992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/197992/1/خواتین-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org