QR CodeQR Code

یادگار تصاویر

5 Oct 2012 18:58

اسلام ٹائمز: شہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی (رہ) کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی یاد کو عاشقان رسول ؐ کے دلوں میں زندہ رکھنے کے لئے اسلام ٹائمز شہید ناموس رسالتؐ کی زندگی کی کچھ یادگار تصاویر اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے تحت منعقدہ ’’ لبیک یارسول اللہ (ص) ریلی‘‘ میں امریکی قونصلیٹ کے باہر شہادت کا مقام پاکر شہید ناموس رسالت (ص) کا لقب پانے والے سید علی رضا تقوی (رہ) پچھلے 2 سالوں سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے قومی معاملات میں فعال تھے اور شہادت کے وقت آپ ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع شرقی میں بحیثیت سیکریٹری اطلاعات فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل بھی آپ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ آپ نے اپنی زندگی میں کبھی بھی معاشی تنگی یا پریشانی کے باوجود اجتماعی فعالیت ترک نہیں کی اور ان حالات میں بھی ملی و قومی ذمہ داریوں و سرگرمیوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اسلام ٹائمز نے شہید سید علی رضا تقوی (رہ) کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے ان کی زندگی کی بعض یادگار تصاویر کو اپنے قارئین کے لئے پیش کیا ہے، خداوند متعال سے دعا ہے کہ ہمیں شہید ناموس رسالت (ص) کے پیغام کو زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرما۔


خبر کا کوڈ: 201112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/201112/1/یادگار-تصاویر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org