QR CodeQR Code

ایس یو سی دھرنا

8 Oct 2012 00:09

اسلام ٹائمز: کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی قانونی چارہ جوئی اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے تھانہ آبپارہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی طرف سے مکتب تشیع کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کرنے کے خلاف شیعہ علماء کونسل نے قانونی چارہ جوئی کرنے کے لئے تھانے آبپارہ میں درخواست دائر کر دی ہے لیکن  ڈیوٹی پر موجود ڈی ایس پی نعیم کالعدم جماعت کے خلاف کاروئی کرنے سے ابھی تک گریزاں ہے۔ انتظامیہ نے دفعہ 188 تو لگا دیا ہے لیکن دفعہ 295 اے لگانے سے گریزاں ہے۔ انتظامیہ کی اس ہٹ دھرمی کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے تھانہ آبپارہ کے سامنے احتجاج کیا گیا اور احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم جماعت نے مکتب تشیع کے مقدسات کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی ہے، لہذا ان کے خلاف دفعہ 295 اے لگائی جائے، لیکن انتظامیہ اس سلسلے میں مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہے


خبر کا کوڈ: 201690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/201690/1/ایس-یو-سی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org