QR CodeQR Code

دعائے عرفہ

26 Oct 2012 21:43

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے تحت منعقدہ پروگرام میں دعائے عرفہ کی تلاوت برادر مبشر حیدر نے کی جبکہ مجلس عزا سے خطاب علامہ آفتاب حیدر جعفری نے کیا، آخر میں دستہ امامیہ کے صاحب بیاض برادر وسیم الحسن عابدی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن سادات کالونی (انچولی) یونٹ اور دستہ امامیہ کی جانب سے یوم عرفہ اور یوم شہادت حضرت مسلم بن عقیل (ع) کی مناسبت سے دعائے عرفہ و مجلس عزا کا انعقاد مسجد خیرالعمل میں کیا گیا۔ دعائے عرفہ کی تلاوت برادر مبشر حیدر نے کی جبکہ اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب معروف ذاکر اہلبیت ؑ علامہ آفتاب حیدر جعفری نے کیا، آخر میں دستہ امامیہ کے صاحب بیاض برادر وسیم الحسن عابدی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔ دعائے عرفہ و مجلس عزا میں مومنین ومومنات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فرائض امامیہ اسکاؤٹس کے رضاکاروں نے انجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 206813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/206813/1/دعائے-عرفہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org