QR CodeQR Code

گلگت جلوس

26 Nov 2012 15:29

اسلام ٹائمز: گلگت میں مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت سے برآمد ہو نے والا جلوس عزا اپنے مقررہ راستوں صدر بازار، راجہ بازار، مومن بازار، ہسپتال چوک، سول سیکریٹریٹ اور خزانہ روڈ سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں عاشورہ محرم کا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ مر کزی جلوس مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت سے برآمد ہوا۔ علم، تعزیوں اور ذوالجناح کے جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے سینہ زنی کی۔ جلوس عزا اپنے مقررہ راستوں صدر بازار، راجہ بازار سے ہوتا ہوا مومن بازار پہنچا جہاں پر امام جمعہ و الجماعت سید راحت حسین الحسینی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی جس کے بعد زنجیر زنی کی گئی۔ بعد ازاں جلوس ہسپتال چوک، سول سیکریٹریٹ اور خزانہ روڈ سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دستے تعینات کئے گئے تھے جبکہ ہیلی کاپٹر سے جلوس عزاء کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 215313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/215313/1/گلگت-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org