QR CodeQR Code

نماز باجماعت

13 Jan 2013 07:54

اسلام ٹائمز: سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملتان میں ملت جعفریہ کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے کے دوران شرکائے دھرنے نے ملتان کے مصروف چوک نواں شہر ملتان میں نماز مغربین باجماعت ادا کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ملت جعفریہ کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف سہہ پہر تین بجے سے چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی دھرنا جاری ہے، دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر ماتمی انجمنوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ اس موقع پر مقررین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تک بلوچستان سے صوبائی حکومت کا خاتمہ کر کے وہاں پاک آرمی کو نہیں بھیجا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ شرکائ نے نمازباجماعت ضلی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی اقتدائ میں اداکی۔


خبر کا کوڈ: 230664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/230664/1/نماز-باجماعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org