QR CodeQR Code

تعزیت و عیادت

21 Jan 2013 12:42

اسلام ٹائمز: علامہ رمضان توقیر نے شہید ڈاکٹر ریاض حسین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی، جبکہ زخمی ہونیوالے ایڈیشنل سیشن جج احتشام علی کے والد سے ملاقات کے دوران عیادت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے گزشتہ دنوں پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر ڈاکٹر سید ریاض حسین شاہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے بیہمانہ قتل پر تعزیت کی۔ علاوہ ازیں علامہ رمضان توقیر نے ہفتہ کے روز پشاور میں ہی دہشتگروں کے قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج احتشام علی کے والد ابن علی کیساتھ لیڈی ریڈنگ اسپتال ملاقات کی اور موصوف کی عیادت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ زاہد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 233130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/233130/1/تعزیت-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org