QR CodeQR Code

ایس یو سی احتجاج

10 Feb 2013 18:24

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ مٹھی دہشتگردوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، جو کبھی کوئٹہ، کبھی ہنگو اور کبھی کراچی میں بے گناہ افراد پر گولیاں چلاتے ہیں اور کبھی علمائے کرام کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام سانحہ ہنگو کے خلاف چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر سید تنویرالکاظم اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے صدر حیدر علی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مٹھی دہشت گردوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، جو کبھی کوئٹہ، کبھی ہنگو اور کبھی کراچی میں بے گناہ افراد پر گولیاں چلاتے ہیں اور علمائے کرام کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کرتے ہیں۔ ان حالات میں حکومت کی جانب سے خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ اُسے کسی نادیدہ قوت نے خاموش رہنے کا اشارہ دیا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 238548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/238548/1/ایس-یو-سی-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org