QR CodeQR Code

اسلام آباد ملاقاتیں

8 Mar 2013 14:56

اسلام ٹائمز: سید ناصر عباس شیرازی نے اس موقع پر سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے شانہ بشانہ ظلم کیخلاف چلائی جانیوالی تحریک کا ساتھ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی، انٹر نیشنل انسٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی ڈائریکٹر اور معروف صحافی ڈاکٹر شیریں مزاری اور ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی اسلام آباد کے وفد سے ملاقات کی۔ سید ناصر عباس شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی دنیا حقیقی اسلام اور امریکی اسلام کے درمیان منقسم ہے اور اسلام کی ہر وہ قسم جو عالمی استعمار امریکہ کی حمایت سے فعال ہو، وہ امریکی اسلام ہے جبکہ اسلام محمدی (ص) ہی انسانیت کی نجات کا سبب ہے۔ ہم اسلام محمدی (ص) کے پیروکار ہیں اور پاکستان میں وحدت اسلامی کی بنیادی کو مضبوط کرنے اور دہشت گردوں کے مقابلے میں علمی، فکری اور سیاسی میدانوں میں بھرپور جہاد کے لیے علامہ طاہرالقادری کی حمایت بھی کریں گے اور اپنی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔ اُنہوں نے علامہ طاہرالقادری کے ساتھ مشاورتی عمل کا نظام وضع کرنے کے نظام پر زور دیا، تاکہ اہداف کے حصول کے لیے منظم طریقے سے آگے بڑھا جاسکے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے اس موقع پر سول سوسائٹی اور سیاسی وسماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے شانہ بشانہ ظلم کے خلاف چلائی جانیوالی تحریک کا ساتھ دیا۔


خبر کا کوڈ: 245141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/245141/1/اسلام-آباد-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org