QR CodeQR Code

ملتان امن واک

9 Mar 2013 15:43

اسلام ٹائمز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر پورے ملک کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام امن واک کی گئی۔ جس میں علمائے کرام، مذہبی و سیاسی رہنماوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں امن واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج کی ملک گیر امن واک اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہم اس ملک کے پُرامن شہری ہیں وگرنہ جتنے لاشے اب تک ہم نے اُٹھائے ہیں شاید ہی کسی نے اُٹھا ئے ہوں لیکن ہم پھر بھی اپنے قائدین کے حکم پر تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں اور اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں اس کے لیے ہم نے حکومت کے بعد فوج پر بھی تمام حجت کردی ہے۔ اگر فوج سوات اور وزیرستان میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خلاف آپریشن کرسکتی ہے تو کراچی اور کوئٹہ میں کیوں نہیں کیا جاتا۔


خبر کا کوڈ: 245379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/245379/1/ملتان-امن-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org