QR CodeQR Code

جے ڈی سی

9 Apr 2013 23:55

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر فاروق ستار نے جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے رفاہی کاموں اور خاص طور پر سانحہ عباس ٹاؤن کے لواحقین کیلئے انکی انتھک کاوشوں اور محنت اور خدمات پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 20 کا دورہ کیا۔ جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے دفتر پر ان کی ملاقات جی ڈی سی کے چیئرمین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، جنرل سیکرٹری ظفر عباس، وائس چیئرمین عادل نقوی اور پاک محرم ایسوسی ایشن اور خوجہ جماعت کے جنرل سیکرٹری سرور علی سمیت دیگر عہدیداران سے ہوئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم اور جے ڈی سی کے فلاحی اور رفاہی کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 253007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/253007/1/جے-ڈی-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org