QR CodeQR Code

13 رجب،پاراچنار

25 May 2013 11:57

اسلام ٹائمز: علماء کرام کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ دنیا آج اگر امام علی علیہ السلام کی سیاسی اور مذھبی زندگی کو نمونہ قرار دے تو کوئی وجہ نہیں کہ دنیا سے دہشتگردی، ناانصافی اور انارکی کا خاتمہ نہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں جشن مولود کعبہ امام المتقین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام پورے مذھبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے فلسفہ شجاعت و ولایت سید الاوصیاء پر روشنی ڈالی۔ پنجاب سے مدعو کئے گئے علماء نے امام علی علیہ السلام کی سیرت و کردار کو موجودہ دور میں پوری انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا آج اگر امام علی علیہ السلام کی سیاسی اور مذھبی زندگی کو نمونہ قرار دے تو کوئی وجہ نہیں کہ دنیا سے دہشتگردی، ناانصافی اور انارکی کا خاتمہ نہ ہو۔ انہوں نے مولائے متقیان کے پیروکاروں کو تلقین کی کہ وہ کسی بھی صورت میں صبر اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، انہوں نے مومنین کے درمیان اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 267280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/267280/1/13-رجب-پاراچنار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org