QR CodeQR Code

لاہور احتجاج

2 Jul 2013 10:02

اسلام ٹائمز: مقررین نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کی بجائے ان کیخلاف آپریشن کرے، مٹھی بھر دہشتگردوں نے ایٹمی طاقت کو یرغمال بنا رکھا ہے جو سکیورٹی اداروں کے منہ پر کسی طمانچے سے کم نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ مظاہرے میں خواتین، بچوں، بڑوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ کوئٹہ کی مذمت میں نعرے درج تھے، مقررین نے سانحہ کوئٹہ اور سانحہ پشاور کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کی بجائے ان کے خلاف آپریشن کرے، مٹھی بھر دہشت گردوں نے ایٹمی طاقت کو یرغمال بنا رکھا ہے جو سکیورٹی اداروں کے منہ پر کسی طمانچے سے کم نہیں، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اوردہشت گردوں کا دور تک اسلام سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کے اس عفریت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 278699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/278699/1/لاہور-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org