QR CodeQR Code

فلسطین کانفرنس

23 Jul 2013 04:17

اسلام ٹائمز: کراچی کے مقامی آڈیٹوریم میں منعقدہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی یوم القدس منانا فکر خمینی (رہ) ہے اور درحقیقت یہی فکر حسینی (ع) ہے جو ہمیشہ ظالم کے خلاف برسرپیکار ہے، فلسطین پارہ تن اسلام ہے، ہمیں اس کی آزادی کی ہمہ وقت اپنی کوششوں کو جاری رکھنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر ہے کے عنوان سے کراچی کے مقامی آڈیٹوریم میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے رہنما محمد زازع، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور فرہنگ علامہ اعجاز بہشتی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، جماعت اسلامی پاکستان سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں فلسطین فاونڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے شہید رکن علامہ آفتاب حیدر جعفری کی یادگار تصویر بھی لگائی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 285895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/285895/1/فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org