QR CodeQR Code

یوم القدس ریلی1

2 Aug 2013 11:57

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں احتجاجی ریلی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے تحت یوم القدس کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی دربار حضرت سخی محمود بادشاہ سے برآمد ہوکر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ قبلہ اول کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم القدس کی پہلی ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئی۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے تحت یوم القدس کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی دربار حضرت سخی محمود بادشاہ سے برآمد ہوئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شرکائے ریلی مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے تھے۔ آبپارہ چوک کے مقام پر ریلی سے مقررین نے خطاب کیا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ راجہ بشارت کا شرکائے ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ قبلہ اول کی بازیابی کے لئے تمام مسلمانوں کو ہنود و یہود کی سازشوں کو روندتے ہوئے ایک ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ شام میں مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کی گئی لیکن او آئی سی کے خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 289026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/289026/1/یوم-القدس-ریلی1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org