QR CodeQR Code

بین المذاہب یکجہتی

26 Sep 2013 16:10

اسلام ٹائمز: ہولی ٹرینٹی چرچ کراچی میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب میں علماءکرام ، مسیحی برادری اور سول سوسائٹی نے کہا کہ ہم سب سانحہ پشاور جیسی بزدِلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے اتحاد سے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کا عزم کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، مسیحی برادری اور سول سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ پشاور کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس سانحے کی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کو پیش کرے اور اس رپورٹ سے قوم کو آگاہ کیا جائے جبکہ ایسے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت جامع پالیسی کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی میں ہولی ٹرینٹی چرچ میں بشپ آف کراچی اینڈ بلوچستان ڈائیوسیس چرچ آف پاکستان صادق ڈیئنل، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین سندھ علامہ سید صادق رضا تقوی، چیئرمین بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی علامہ عبدالخالق فریدی، بانی و سیکریٹری جنرل بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی علامہ احسان صدیقی، ترجمان وزیر مملکت برائے بین المذاہب ہم آہنگی پیرزادہ سید اظہر ہمدانی، چیف ایگزیکٹو ہینڈز ڈاکٹر تنویر احمد شیخ اور عورت فاﺅنڈیشن کی ڈائریکٹر مہناز رحمان نے سانحہ پشاور کے حوالے سے مذمتی و تعزیتی اجتماع اور مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ایک عرصہ دراز سے پاکستان کے دُشمن پاکستان کی سالمیت کے خلاف میں کبھی مذہبی کبھی نسلی اور کبھی قومیت پر دہشت گردی کرتے ہیں۔ ان رہنماﺅں نے کہا کہ آج ہمارا گرجا گھر میں جمع ہونا اِس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب پاکستان کے دُشمنوں کی اِس بُزدِلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے اتحاد سے ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کا عزم کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 305656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/305656/1/بین-المذاہب-یکجہتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org