QR CodeQR Code

آئی ایس او

7 Oct 2013 20:05

اسلام ٹائمز: کراچی کے ڈویژنل کنونشن سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جوان کسی بھی ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں، ملت تشیع کی خوش بختی یہ ہے کہ اس کے جوان ہمیشہ دینی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں حاضر رہے ہیں اور اپنے رہبر امام سید علی خامنہ ای کی اطاعت میں ترقی کی منزلیں طے کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے دو روزہ کنونشن میں اراکین مجلس عمومی نے آل علی کو آئندہ تنظیمی سال کے لئے نیا میر کارواں منتخب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں جاری دو روزہ امید مستضعفین جہان کنونشن کی مختلف نشستوں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، پروفیسر باقر شیم نقوی، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی بھر کے یونٹس کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں نو منتخب صدر آل علی نے کہا کہ ملک خدادا پاکستان کی موجودہ صورت حال کی پیش نظر آئی ایس او اپنی ممبر سازی پر بھرپور توجہ دے گی تاکہ آگے بڑھ کر آئی ایس او کے یہ جوان ملک خدادا پاکستان کے استحکام ،سالمیت اور امن و امان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 309060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/309060/1/آئی-ایس-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org