0
Monday 7 Oct 2013 20:05

آئی ایس او

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے دو روزہ کنونشن میں اراکین مجلس عمومی نے آل علی کو آئندہ تنظیمی سال کے لئے نیا میر کارواں منتخب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں جاری دو روزہ امید مستضعفین جہان کنونشن کی مختلف نشستوں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، پروفیسر باقر شیم نقوی، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی بھر کے یونٹس کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں نو منتخب صدر آل علی نے کہا کہ ملک خدادا پاکستان کی موجودہ صورت حال کی پیش نظر آئی ایس او اپنی ممبر سازی پر بھرپور توجہ دے گی تاکہ آگے بڑھ کر آئی ایس او کے یہ جوان ملک خدادا پاکستان کے استحکام ،سالمیت اور امن و امان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 309060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش