QR CodeQR Code

27 اکتوبر

27 Oct 2013 12:29

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ 1947ء کو آج ہی کے روز بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف اپنی فوج سری نگر ایئرپورٹ پر اتاری اور کشمیر پر قابض ہوگیا تھا جس کے بعد جہاد کشمیر کا اعلان کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر پر بھارتی تسلط کے 66 برس مکمل ہونے پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہے جبکہ قابض فوج نے ہر سال کی طرح اس برس بھی دارالحکومت سری نگر اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی کے نام پر حریت رہنماؤں کو گھر میں نظر بند کردیا ہے ، اس کے باوجود کئی مقامات پر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج بھی کیا ہے۔ مقبوضہ وادی کے علاوہ آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 314620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/314620/1/27-اکتوبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org